برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان طے پانےوالے بریگزٹ معاہدہ کےمطابق یکم جنوری 2021ء سے برطانیہ سیاسی اور معاشی طور پر مکمل خود مختار ہوگا اور برطانیہ نے اپنی سرحد، کرنسی، قوانین ، تجارت اور پانی کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔ اس موقع پر برطانوی حکومت کا اعلامیےمیں کہنا تھا کہ ڈیل کے ذریعہ برطانوی عوام سے 2016ء کے بریگزٹ ریفرنڈم میں کئے گئے وعدے پورے کئے، بریگزٹ ڈیل برطانیہ اور یورپی یونین کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تجارتی ڈیل ہے جسکا حجم 668 ارب پاؤنڈز ہے، اب برطانیہ یورپی یونین کے قوانین، یورپی عدالت انصاف کے تابع نہیں ہوگا۔ برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے معاہدے کو اپنی بہت بڑ ی کامیابی قرار دے دیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یورپی یونین سے بریگزٹ پرڈیل ہو گئی ہے، عوام سے کیا وعدہ پورا ہوگیا،یورپی یونین کے ساتھ بہترین معاہدہ طے پایا ہے، بریگزٹ معاہدہ کینیڈا کی ڈیل کی طرح جامع ہے، برطانیہ اب یورپی یونین کی سب سے بڑی مارکیٹ ہوگا۔