برطانیہ سے واپس آنے والے 2 پاکستانیوں میں کوروناکی تصدیق

برطانیہ سے واپس پاکستان آنے والے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ واپس آنے والے 46 افراد کو غلط ایڈریس کی وجہ سے تلاش نہیں کیا جاسکا۔ سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا سید امیتاز حسین شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ سے واپس آنے والے خیبرپختونخوا کے جن دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے ایک کا تعلق پشاور جب کہ دوسرے کا ابیٹ آباد سے ہے، متاثرہ افراد کے کورونا وائرس کی نوعیت جاننے کے لیے ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد سے کروائے جائیں گے۔