کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے لیے خوشخبری

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو اس مرض کے خلاف تحفظ مل جاتا ہے، جسم میں پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز آئندہ 6 ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک لوگوں کو اس بیماری کا دوبارہ شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں کی جانے والی 2 نئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا وائرس سے بننے والی اینٹی باڈیز آئندہ 6 ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک لوگوں کو اس بیماری کا دوبارہ شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔ یہ نتائج ویکسینز کے لیے اچھی خبر ہیں جو اینٹی باڈیز بناکر مدافعتی نظام کو متحرک کر سکیں گی۔ یو ایس نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کے محققین نے دریافت کیا کہ بیماری کے نتیجے میں جسم میں بننے والی اینٹی باڈیز سے لوگوں کے لیے خطرہ کم ہوتا ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس طرح کا تحفظ ایک مؤثر ویکسین سے بھی مل سکے گا۔ یو ایس نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیڈ شارپ لیس کا کہنا ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایک بار اس بیماری کے شکار ہونے کے بعد ری انفیکشن کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔