شوگر ملز کے سامنے گنے سے لدی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں
بہاولپور میں شوگر ملز کے سامنے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرالرز کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کاشت کاروں کو گنے کی فروخت کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنا پڑ رہا ہے، گنے کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے شوگر ملز اور نجی خریدار کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری ریٹ سے چند روپے زیادہ میں خریداری کر رہے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود ضلع میں جگہ جگہ گنے کی خریداری کے لیے نجی خریداری پوائنٹس لگ چکے ہیں۔