سینئر رہنما ایم کیو ایم عامرخان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما عامرخان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سینئر رہنما عامرخان کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، عامر خان نے علامات محسوس ہونےپر کروناٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ کرونا کی ٹیسٹ مثبت آنے پر ایم کیو ایم رہنما نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، عامر خان نے کارکنا ن اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے ، پیر نور محمد جیلانی کووڈ کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔