کورونا کیسز میں اضافہ:گوجرانوالہ کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ
کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث گوجرانوالہ کے مزید 2 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذکردیا گیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ کے کابل بلاک ڈی سی کالونی اور سیٹلائٹ ٹائون نزد ایم بی پارک کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ۔لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہوگی۔ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ گروسری اسٹور، کریانہ اسٹور، آٹے کی چکی، پھل اور سبزی کی دکانیں، تندور اور پیٹرول پمپ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ طبی امداد سے متعلق تمام ہسپتال، کلینک اور لیباٹری 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔دودھ کی دکانیں اور گوشت کی دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔