خون کے عطیات دینے والوں کے لیے سول ایوارڈ کی منظوری

سعودی عرب میں 50 بار سے زائد خون کے عطیات دینے والوں کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے 13 افراد کو متعدد بار خون کا عطیہ دینے پر تمغہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 سعودیوں اور 3 غیر ملکیوں کو 50 سے زائد بار خون کا عطیہ دینے پر سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔