شام نے اسرائیلی میزائلز کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا

شام نے مصیاف نامی علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں سے پھینکے جانے والے میزائلز کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق یہ میزائل لبنانی شہر طرابلس کے شمال سے داغے گئے۔ اب تک اس حملے میں سامنے آنے والے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ شامی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ زیادہ تر میزائلز کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسرائیل نے اب تک اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے البتہ ماضی میں اسرائیلی جنگی طیارے لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی علاقوں پر حملے کرتے آئے ہیں، گو کہ اسرائیل ایسے حملوں کی تصدیق نہیں کرتا۔