مولانا اجمل نے پردہ اٹھا دیا، نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا،شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا اجمل قادری نے پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا۔ جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹر پر اقرار کے بعد کہ میاں نوازشریف نے 2بار وفد اسرائیل بھیجا، اب مولانا اجمل قادری کا اعتراف کہ سابق ویراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔ انہوں نے لکھا کہ جھوٹ، مکر، فریب، فراڈ اور کرپشن، منافقت میں ماہر مریم صفدر سے اب قوم سوال پوچھتی ہے کہ نواز، اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا؟۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ نریندرا مودی کے ساتھ کھٹمنڈو میں ملاقاتوں کا راز تو برکھا دت نے فاش کر دیا تھا، اب مولانا اجمل قادری نے بھی پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا، اب سمجھ آئی کے کہ نواز دن رات پاکستانی فوج کے خلاف زہر کیوں اگلتا ہے، اب قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ کھیل کب سے کھیلا جا رہاہے۔
مریم صفدر کے ٹوئیٹر پر اقرار کے بعد کہ نوازشریف نے 2 بار وفد اسرائیل بھیجا,اب مولانا اجمل قادری کا اعتراف کہ نواز شریف کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے.
جھوٹ،مکر،فریب،فراڈاورکرپشن،منافقت میں ماہر مریم صفدرسےاب قوم سوال پوچھتی ہے کہ نواز، اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 25, 2020
مودی کے ساتھ کھٹمنڈو میں ملاقاتوں کا راز تو برکھا دت نے فاش کر دیا تھا۔اب مولانا اجمل قادری نے بھی پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بیجھا تھا۔ اب سمجھ آئی کے کہ نواز دن رات پاکستانی فوج کے خلاف زہر کیوں اگلتا ہے۔ اب قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ کھیل کب سے کھیلا جا رہاُہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 25, 2020