اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمت میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ایک لیٹر درجہ اول آئل کے پیکٹ کی قیمت میں 12روپے اور 5لیٹر درجہ اول آئل کے ڈبے کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا ہے جس سے ایک لیٹر درجہ اول آئل کے پیکٹ کی قیمت 255روپے سے بڑھ کر 267روپے اور 5لیٹر درجہ اول آئل کے ڈبے کی قیمت1280روپے سے بڑھ کر 1335روپے ہو گئی ہے ۔