ضلع بٹگرام میں زلزلے کے جھٹکے
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بالاکوٹ تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ مالاکنڈ میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 226کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔