گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پیغام
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پر پیغام، گورنر پنجاب نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب نے قائداعظم کے یوم ولات اور کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک وقوم کی مضبوطی کیلئے سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ اور بھارت میں غیر محفوظ ہیں، 22کروڑ پاکستان ملکی دفاع کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملک کو انتہاپسندی سے پاک کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی عہد کرنا ہوگا، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک وقوم کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمان اتحاد تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی ملک وقوم کی کامیابی ہے، قائداعظم کے افکارکے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کر ینگے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جتنا کام پاکستان میں ہورہا ہے اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ سب کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
یوم قائد تجدید عہد کا دن ہےکہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی و عظیم مملکت بنانےکےلئےبابائےقوم کےویژن و فرمودات کی روشنی میں اپناکردار ادا کریں۔
ایمان،اتحاد اور تنظیم کےسنہری اصولوں پر عمل پیراہونےمیں ہی قومی کامیابی مضمرہے۔
پاکستان پائندہ باد
قائداعظم زندہ باد #QuaidDay pic.twitter.com/yuUuAJdhX2— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) December 25, 2021