ہفتہ وار مہنگائی 20فیصد کے قریب پہنچ گئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح ماہانہ 18 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کے لیے مہنگائی 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور صرف پانچ اشیاء کے دام میں کمی آئی جبکہ اس دوران 23 اشیاء کے نرخوں میں استحکام رہا۔ ٹماٹر، انڈے، دال مسور، چینی، جوتے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ آلو، پیاز، گڑ، سرخ مرچ اور گندم کے آٹے کی قیمت میں نسبتا کمی آئی۔ ایک ہفتے میں ایل پی جی سلینڈر 118 روپے مہنگا ہوکر 2ہزار463 میں فروخت ہو رہا ہے