کرکٹرعابد علی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا

کراچی : قومی ٹیسٹ ٹیم اوپنرعابد علی کو ان کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، عابد علی کچھ روز کراچی میں ہی قیام کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی کا ری ہیب پروگرام فی الحال جاری رہے گا ان کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔