امریکا کی اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

امریکا نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتی عملے کو چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل جانے سے بھی روک دیا گیا۔