نوابشاہ ، حیدرآباد اور پڈعیدن سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ریلوے ٹریکس پر چودہ دھماکے، ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔
سندھ کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ریلوے ٹریکس پرچودہ دھماکوں کے باعث مختلف مقامات پر پٹری کو نقصان پہنچا جس کے بعد کراچی جانے اور آنیوالی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا۔ نواب شاہ میں لنڈو ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر دو بم دھماکےہوئے جس کے باعث ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکوں کے بعدلاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ٹرین کو سرہاری ریلوے سٹیشن پرروک لیا گیا۔ حیدرآباد میں سحرش نگر پھاٹک کے مقام پرمین ریلوے ٹریک پر دو بم دھماکے ہوئے جبکہ بعد میں لطیف آباد ٹریک پربھی ایک دھماکہ ہوا۔ پڈعیدن میں ریلوے سٹیشن کے قریب دو دھماکےہوئے جس کے بعدسکھر ایکسپریس کو باندی اور خیبر میل ٹرین کو بھریا روڈ سٹیشن پر روک لیا گیا۔ کوٹری میں نگینہ مل کے قریب بھی دھماکے سے پٹڑی کو نقصان پہنچا۔ ڈھرکی میں گڑنگ پھاٹک کے مقام پر دھماکے سے ریل کی پٹری اکھڑ گئی جبکہ ایک دھماکہ خیر پور میرس میں بھی ہوا۔ ريلوے ذرائع کے مطابق یکے بعد دیگرے ہونیوالے دھماکوں کے باعث زکريا اور فريد ايکسپريس کو صادق آباد پر روک ليا گيا ہے۔