ايران دنياکواپنے ايٹمی پروگرام کے پْرامن ہونے پر قائل نہیں کرسکا جبکہ تہران یورینیم کی افزودگی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امريکہ
وائٹ ہاؤس نيشنل سکيورٹی کونسل کے ترجمان ٹومی وائٹر نے ايک بيان ميں کہا کہ عالمی ايٹمی توانائی ايجنسی کی نئی رپورٹ سے صرف اس بات کی تصديق ہوتی ہے کہ ايرانی ايٹمی پروگرام پْرامن مقاصد کے لئے نہیں ہے بلکہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ايران سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے يورينيم کی افزودگی جاری رکھے ہوئے ہے.امريکی ترجمان کے مطابق يورينيم کی افزودگی اوراسلحہ انسپکٹرزکومعائنے سے روکنے کے ايرانی اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ ايران دنيا کواپنے ايٹمی پروگرام کے پْرامن ہونے کا يقين دلانے ميں ناکام ہوگيا ہے. آئی اے ای اے کی رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ ايران کے جوہری پروگرام کے ممکنہ عسکری پہلوؤں پرعالمی ادارے کے سنجيدہ خدشات بدستوربرقرارہيں.