کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک سندھ بھر کے چھ سو سے زائد سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ سی این جی کی بندش کی اطلاع کے باعث رات گئے اور آج صبح سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ کراچی میں دس ہزار سے زائد بسیں اور منی بسیں سی این جی پر چلتی ہیں تاہم سی این جی سٹیشنز بند ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کم اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔