لاہورہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات برائے سال دوہزاربارہ دو ہزار تیرہ کے لئے پولنگ جاری، چارنشستوں کے لیے سترہ امیدوار آمنے سامنے۔
لاہورہائیکورٹ بارکی صدارت کےلیے پروفیشنل گروپ حامد خان کے امیدوار اسلم بٹر، میاں اسراراورعاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ شہرام سرورچوہدری، مسلم لیگ نون اورامیر عالم خان کے نامزد امیدوارشفقت چوہان اوردو آزاد امیدوارشریف چوہان اور معظم اقبال گل مد مقابل ہیں ۔ نائب صدر اورسیکرٹری کی نشست کےلیے دو دو جبکہ فنانس سیکرٹری کےلیے آٹھ امیدوارمیدان میں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بارکے پندرہ ہزار چھ سو بیاسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن میں آٹھ سو باسٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔