خيبر ايجنسی کی تحصيل باڑہ ميں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے تین بچے جاں بحق، خواتين سميت چار افراد زخمی ہوگئے.
سرکاری ذرائع کے مطابق تحصيل باڑہ کے علاقہ اکا خيل ميں نامعلوم سمت سے فائر ہونيوالا مارٹر گولہ مکان پر گرا جس سے مکان مکمل طور پرتباہ ہوگيا.مارٹر گولہ گرنے سے تين بچے جاں بحق جبکہ خواتين سميت چارافراد زخمی ہوگئے.زخميوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کےہسپتال منتقل کردياگياہے.