کراچی سٹی کورٹ میں ملزم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرانے والے شخص کو عمارت کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا ۔
سٹی کورٹ میں ملزم ارشد نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرانے والے شہزاد کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا۔ملزم ارشد کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں فراڈ کا مقدمہ درج تھا اور وہ ضمانت کے لیے سٹی کورٹ پہنچا تھا کہ وہاں بیان دینے آئے شہزاد سے اس کی تلخ کلامی ہوگئی جس پر مشتعل ارشد نے شہزاد کو عمارت سے نیچے پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا ہے۔