ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بوندا باندی اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ مالم جبہ میں منفی سات، گوپس، استور اور پاراچنارمیں منفی چھ، راولاکوٹ اور ہنزہ منفی چار، اسلام آباد دو، لاہور چھ، کوئٹہ منفی پانچ، مظفرآباد تین، ملتان اور فیصل آباد چار، کراچی دس، پشاور سات، گلگت منفی دو اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔