گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی ہواؤں نے ٹھنڈ بڑھادی. محکمہ موسمیات نےرواں ہفتےمزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی.

گلگت بلتستان، سکردو، مالم جبہ اور مری میں سردی کا راج برقرار ہے ،،برف باری تھمنے کے باوجود ٹھنڈ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی. وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سرد ہواؤں نے خنکی بڑھادی. جبکہ لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے. دھوپ چھاؤں کے امتزاج نے موسم کو دلفریب بنادیا ہے. محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے. تاہم رات کو شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے. منگل کے روز شمالی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے،چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھی ہوسکتی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران پارہ چنار منفی چھ سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا.