کھربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ شہبازشریف
وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ زربابا اور چالیس چوروں نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ نااہل حکمرانوں کی کرپشن پرڈاکو اور چور بھی شرما جائیں۔ کھربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے احساس محرومی کودورکرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ پنجاب میں سابقہ دور حکومت کے باون ارب کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ دوسوساٹھ ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کئے گئے۔ وزیراعلٰی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔