جسٹس اقبال حمید الرحمان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئی. چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے عہدے کا حلف لیا. تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ صدرزرداری نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایڈوائس پرجسٹس اقبال حمید الرحمان کوسپریم کورٹ کا جج مقررکیا ہے۔ وہ دوہزارچھ میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے جبکہ جنوری دوہزار گیارہ میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا گیا تھا۔