لشکر جھنگوی اور پنجاب حکومت کے گٹھ جوڑ کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نہ لیا تو وہ خود تمام شواہد کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔ رحمان ملک
کراچی میں سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کےزیر اہتمام منعقدہ سیمنارکے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناتھاکہ حکومت نے دہشت گردی کےخلاف جنگ کےدوران تمام فیصلے ملک کے مفاد میں کئے ہیں، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اور بزنس کمیونیٹی کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب بتائیں کہ لشکرے جھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق ملک سے باہر کیسے گیا وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کےخلاف کارروائی کرتی تو آج کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال مختلف ہوتی۔ انھوں نےسپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ لشکر جھنگوی اور حکومت پنجاب کے درمیان گٹھ جوڑ کا ازخود نوٹس لے رحمان ملک نے سندھ اسمبلی کے مرحوم رکن اسمبلی منظر امام پر بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے بھارت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انکے بیانات کے سبب آج کراچی کے شہری محفوظ ہیں۔