وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نےبجلی بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، سات روزمیں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میں گزشتہ رات ملک بھرمیں بجلی کےطویل بریک ڈاؤن پرغور کیا گیا ،وزیراعظم نےمعاملےکی تحقیقات کےلیے سات رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئےسات روز میں رپورٹ طلب کرلی،جبکہ ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کاحکم بھی دےدیا ہے،وزارت پانی وبجلی کےحکام نےبریفنگ میں بتایا کہ بریک ڈاؤن فنی خرابی کےباعث ہواتھا لیکن اب ملک کے زیادہ تر علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے متعلقہ حکام کو بجلی کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنےکےلیےاقدامات اورپاور پلانٹس کو تیل کی بروقت فراہمی کی ہدایت کی