پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر رشتہ داروں کا تشدد،لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ممتاز بی بی کے اغواء کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت شروع کی تو چنیوٹ کی رہائشی ممتاز بی بی اپنے شوہرغلام حسین کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہو گئی۔ممتاز بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے غلام حسین سے پسند کی شادی کی ہے اسکے شوہر غلام حسین پر اغواء کے بے بنیاد الزام کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔عدالت نے غلام عباس پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کوجانے کی اجازت دے دی۔ محبت کی شادی کرنے والا جوڑا جونہی کمرہ عدالت سے باہر نکلا تو احاطہ عدالت میں موجود لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔۔ تاہم عدالت عالیہ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مداخلت کر کےجوڑے کی جان بچائی۔