امریکا کے وزیرخارجہ جان کیری نوملکوں کے گیارہ روزہ دورے کےپہلےمرحلےمیں برطانیہ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے
جان کیری برطانوی وزیرخارجہ کے ہمراہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچے،،وزیرخارجہ منتخب ہونے کے بعد جان کیری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے،اپنے گیارہ روزہ دورے کے دوران وہ نو ممالک کا دورہ کریں گے،،اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے دوران وہ لندن پہنچے تو ائیر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،برطانیہ میں وہ شام، ایران اور عرب اسرائیل ایشوز پر بات کریں گے،لندن کے بعد جان کیری برلن، پیرس ، روم، انقرہ، قاہرہ، ریاض، ابوظہبی اور 6 مارچ کو واپسی سے پہلے دوحا کا دورہ بھی کریں گے