مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نےبیرون ملک دوروں پرگئے

سینیٹ انتخابات کےلیے جوڑ توڑ کاسلسلہ عروج پرہے،اور ایک دوسرے پررابطے جاری ہیں،ملک کی دوبڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نےبیرون ملک موجود اراکین اسمبلی کوسینیٹ الیکشن سےقبل وطن واپس پہنچنےکی ہدایت کردی ہے ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے چار جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سات ارکان اسمبلی بیرون ملک ہیں،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو تین سو پندرہ نشستوں کےساتھ واضح برتری حاصل ہے اور انہوں نے سینیٹ الیکشن کےلیے پینتالیس پینتالیس ارکان کے سات گروپ بنا دیئے ہیں،جن کےگروپ لیڈر بھی مقرر کردیئے گئے ہیں،جو نہ صرف اپنے گروپ اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے بلکہ انہیں ووٹنگ کےطریقہ کار سےمتعلق بھی بریف کریں گے