آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کا میچ جاری

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث برسبین کی وکٹ میں نمی تھی جاس کا کا بھرپور فائدہ اٹھایا ولیم پورٹر فیلڈ نے اور ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ابتدائی بلے باز احتیاط سے کھیلے لیکن چار وکٹیں جلد ہی گر گئیں ایک سو اکتیس رنز پر چھہ وکٹیں گرنے کے بعد شائی من انور اور امجد جاوید نے شاندار بیٹنگ کی اور ایک سو سات رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی یو اے ای کی جانب سے شائی من انور 106رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے آئرلینڈ کے سٹرلنگ اور کیون اوبرائن نے دو دو وکٹٰں حاصل کیںآئر لینڈ کی اننگز شروع ہوئی تو یو اے ای نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے انہیں کھل کر کھیلنے نہیں دیا اور سو رنز سے پہلے ہی ان کے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا