ورلڈ کپ میں کل دو میچز کھیلے جائینگے

سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ میں ابھی تک کلک نہیں کر سکی ہے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا میچ ہار کر سری لنکا کیلیے افغانستان کو ہرانا بھی مشکل ہو چلا تھا دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹٰیم پر قسمت کی دیوی مہربان ہے افغانستان کو ہرانے کے ساتھ ساتھ ان کا کینگروز سے میچ منسوخ ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں ایک بونس پوائنٹ ملا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا سے آگے ہیں ،،میچ میلبر ن میں کھیلا جائے گادوسرا مقابلہ ڈنیڈن میں سکاٹ لینڈ اور افغانستان کے مابین ہوگا دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہیں وارم اپ میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو چودہ رنز سے شکست دی تھی