پاکستانی سیاست کوہارس ٹریڈنگ سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں،عمران خان پارلیمنٹ میں آکرحکومتی کوششوں کا ساتھ دیں: پرویزرشید
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کےخاتمے کی سب سے پہلے ابتداء مسلم لیگ ن نے کی،مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے بھی فلورکراسنگ پرپابندی لگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی سب سے زیادہ شکایات خیبرپی کے سے آرہی ہیں۔عمران خان کوخیبرپی کے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ کےحوالے سےزیادہ شکایات ہیں،اس سلسلے میں وہ حکومت کا ساتھ دیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردارادا کریں۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ لگتا ہے تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اچھے کام میں حصہ نہیں ڈالنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سےہارس ٹریڈنگ کےخاتمے کےلیے کوشش جاری ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ ختم ہونےسے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔