دہشت گردی کی لعنت کوختم کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں: شہباز شریف

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی، عسکری اورمذہبی جماعتیں پوری طرح ایک پیج پرہیں۔دہشت گردی کی لعنت کوختم کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدمات کر رہی ہے، نئے قوانین متعارف کرائے ۔لاوڈ سپیکر ایکٹ، اسلحہ ایکٹ، وال چاکنگ اورمنافرت پرمبنی تقریروں پر گرفتاریاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انگلیوں کے نشانات کے لیے بایئومیٹرک مشینیں جبکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے سکینرخرید لیےجوایک ماہ میں پہنچ جائیں گے۔ شیڈول چارمیں شامل افراد کے پاوں میں لگانے کے لیے مایئکروچپ بھی منگوائی ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں اچھے برے کی تمیزختم کردی۔