خوف اور سنسنی سے بھرپورفلم'ہاؤس آن وِلو سٹریٹ'کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے....
ایلسٹر اُر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کیتھرین نامی لڑکی سے متعلق ہے جسے چند افراد اغوا کر کے ویرانے میں بنے گھر میں قید کر دیتے ہیں اغواکاروں کو جلد ہی احساس ہوتا ہے کہ مغوی لڑکی پراسرار قوت کی مالک ہے اور وہ مصیبت میں پھنس چکے ہیں ہارر فلم میں کارلن بُرچل، گستاو گرڈینر،زینو ونچر، شرنی ونسن اور سٹیون جان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم آئندہ ماہ چوبیس مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔