لاہور قلندر آج پاکستان سپرلیگ میں رہنے کے لیے آج کراچی کنگ سےاور پشاورزلمی کوئٹہ سے ٹکرائےگی۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، شام ساڑھے چار بجے شروع ہونے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا سامنا کراچی کنگز سے ہو گا، اپنا آخری پول میچ کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں اپنی بقا کی جنگ لڑے گی، لاہور قلندرز کی ٹیم ابتک سات میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے تین میں کامیابی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ادھر پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم بھی اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگائے گی آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، ڈیرن سمی کی کپتانی میں پشاور زلمی کی ٹیم سرفراز الیون کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے جبکہ گوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی میچ میں جیت کے پرعزم ہیں، دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔