امریکی صدرنے بھی کہ دیا سرحد پر دیوار وقت سے پہلے تعمیر ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر وقت سے پہلے ہی شروع کردیں گے۔ امریکی شہریوں کو ہمیشہ ترجحیح دیں گے۔ میکسیکو کی سرحد پر عظیم دیوار بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ داعش کو مکمل طور پر ختم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔ برے لوگوں کو امریکہ سے باہر نکال دیں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملکی اداروں پر بھی خوب تنقید کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پربرہمی کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایف بی آئی قومی سکیورٹی کی اہم معلومات کو راز میں رکھنے میں ناکام رہی۔ میڈیا کو اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جو ملکی مفاد کے لیے نقصان کا باعث ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قومی معلومات افشا کرنیوالوں کو فوری تلاش کیا جائے۔