سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پردشمن فوج کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق۔
بھارتی فوج جنگی جنونیت میں اندھی ہو گئی، غلطی سے سرحد پار کرنے والی نہتی معمر خاتون کو بھی نہیں بخشا، دشمن فوج نے معمر خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ، ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی جو جمعرات کی شب اندھیرے کے باعث غلطی سے سرحد پار کر گئی تھیں، ذرائع کے مطابق رشیدہ بی بی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا، بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی کا شکار ہونے والی خاتون کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔