ماضی کے مقابلے میں اب ہفتوں دھماکے نہیں ہوتے۔ چوہدری نثار
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دوسال قبل میڈیا سے دہشتگردوں کے نمائندوں کے انٹرویو نشر نہ کرنے کی اپیل کی۔ تعریف کرتا ہوں کہ میڈیا اب کسی بھی دہشتگرد کے نمائندے کی تشہیر نہیں کرتا
انکا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کے دوران دہشتگردی میں کمی آئی۔ اب ہفتوں دھماکے نہیں ہوتے۔ دہشتگردی کے کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں سے ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سہیون واقعے پرہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا سہیون میں سیکیورٹی کی ذمے داری سندھ حکومت کی تھی چوہدری نثار نے کہا پاکستان میں دہشتگردی کے کنٹرول ہونے کا اعتراف دنیا نے کیا۔