ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن رد الفساد کےتحت سرچ آپریشنز میں چھ سو سے زائد مشتبہ افراد پکڑے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف " آپریشن رد الفساد " کامیابی سے جاری ہیں, ملک بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران چھ سو سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔۔ اسلام آباد پولیس کے سرچ آپریشن میں چار افغانیوں سمیت " تینتالیس " مشتبہ افراد پکڑے گئے۔۔ پنجاب رینجرز نے صوبے میں دو سو کے قریب سرچ آپریشن کئے، جن میں چار دہشت گرد مارے گئے۔۔ رحیم یار خان میں پولیس اور حساس اداروں کے سرچ آپریشن میں منشیات فروش خاتون سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔ سیالکوٹ میں دس مشتبہ افراد پکڑے گئے, چارسدہ میں سکیورٹی فورسز، اور، پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں " بیالیس " مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے, پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن میں پچاس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ، اور، منشیات قبضے میں لے لیں۔۔ ہنگو میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشکوک افراد پکڑے گئے۔۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فورسز نے بارہ افغانیوں باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا