سی ٹی ڈی نے ملیرمیں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کر لیا
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا انجارج سی ٹی ڈی علی رضا نے انٹیلی جنس معلومات پر ملیرکےعلاقے میں کارروائی کی ۔ اور تین ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکیا۔ملزمان انور حسین عرف وقاص،آصف ممتاز عرف میرا اور خرم شہریارعرف لمبا کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے ۔ گرفتار ملزمان حالیہ آپریشن کے خوف سے اندون قبرستان ، غازی ٹاون اور جعفر طیار میں اسلحہ منتقل کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ ریپٹر، پانچ پستول ، آٹھ عدد ایس ایم جی ،ایک ایل ایم جی اور2 عدد 7ایم ایم رائفلز سمیت مختلف اقسام کی سیکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سیاسی و مذہبی بنیادوں پر کئے جانے والی متعدد قتل کا اعتراف کیا ہے, انہوں نے بتایا کہ سیہون دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے ،،، اور اس سانحہ کی کڑیاں حفیظ بروہی کی گروہ سے ملتی ہیں جو اس وقت پاکستان میں داعش کی چھتری کے نیچے کام کر رہا ہے ۔ حفیظ بروہی گروہ سمیت متعدد دہشت گرد گروہ بلوچستان سے بیٹھ کر سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کوآپریٹ کر رہے ہیں