مخالفین انیس سو نوےمیں لگائے گئےالزامات کو جواز بنا کر شریف خاندان کا محاسبہ چاہتے ہیں، احسن اقبال
لاہور میں منعقدہ پاک امریکا تعلقات کےموضوع پر سیمینار ہوا ۔جس سےخطاب کرتےہوئےاحسن اقبال نےکہاکہ عوام نے کشمیر ،گلگت بلتستان،بلدیاتی اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ نون کے حق میں فیصلہ دیا۔مخالفین ان انتخابات میں ناکامی کابدلہ عدلیہ کےذریعے لیناچاہتےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ حکومت نےجتنےبھی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں ۔مخالفین کسی ایک منصوبےمیں بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ خیبرپی کےمیں احتساب کانظام بنایاگیالیکن کسی بھی کرپشن سکینڈل پرکسی کوسزا نہیں ملی، احسن اقبال نےکہاکہ پاکستان کے عالمی سطح پراقتصادی انڈیکیٹر بہتر ہوئے۔سی پیک سے انفرا سٹرکچر بہتربنارہے ہیں اور توانائی بحران پرقابو پایا جارہا ہے۔ انہوں نےکہ افغانستان کا امن امریکہ کی نسبت پاکستان کےزیادہ مفاد میں ہے، احسن اقبال نے کہا نوازشریف نے دورہ امریکہ کےموقع پر علم کوری ڈور منصوبےکاآغاز کیا۔ حکومت امریکہ جا کر پی ایچ ڈی کرنے والوں کی مالی مدد کرے گی ۔اس سلسلےمیں فنڈ مختص کیے جاچکے ہیں