بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں اسی دوران انہیں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،، ان کی عمر پچپن برس تھی، تاتمل ناڈو میں پپدا ہونے والی سری دیوی نے 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ فلم خدا گواہ ان کی بلاک بسٹر ثابت ہوئی جو آج بھی دیکھی جاتی ہےسری دیوی نے بلاک بسٹر فلموں میں چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، خدا گواہ اور نگینہ شامل ہیں، انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تلیگ، ملایم اور کنناڈا فلموں میں بھی کام کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم مام ان کی تین سو ویں فلم تھی۔۔ اس فلم میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔سری دیوی کو 2013 میں حکومت کی جانب سے پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی اچانک موت نے بھارتی فنکاروں کو غم میں مبتلا کردیا ہے، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔