نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی، پنجاب میں نیب کی کارروائیوں،سینیٹ الیکشن سمیت ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا.
سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پارٹی امور، سینٹ انتخابات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں نوازشریف کی دوبارہ نااہلی کے بعد خالی ہونے والے پارٹی صدارت کے منصب پربھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں نیب کی کارروائیوں اور سرکاری افسران کی گرفتاری پربھی تبادلہ خیال کیا۔پنجاب میں سرکاری افسران کی حالیہ گرفتاریوں کے بعد سول بیوروکریسی میں پائی جانے والی تشویش پردونوں رہنماوں نے ٹھوس مؤقف اپنانے پراتفاق کیا،ملاقات کے دوران ستائیس فروری کومسلم لیگ ن کے مجلس عاملہ کےاجلاس کے حوالے سے امورپربھی غورکیا گیا۔خیال رہے نیب نے سرکاری آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بھی طلب کرکے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔