افغانستان کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے, پاکستان پر دباؤ بڑھانا افغان مسئلے کا حل نہیں۔ مشیرقومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ
اسلام آباد میں وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو چکی ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان اورافغانستان حکومتی،سفارتی،فوجی اور انٹیلی جنس سطح پر مل بیٹھیں اور مسائل کا حل تلاش کریں۔ پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جن کا مستقبل مشترکہ ہے,مشیرقومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات اتنے پیچیدہ ہیں کہ ان کاحل ایک کوآپریٹو فریم ورک میں ہی نکلتا ہے۔پاکستان کومختلف طریقوں سےدباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افغان مسئلہ کا حل ان چیزوں میں نہیں,
ناصرخان جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں بچوں نے چالیس برس میں جنگ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا۔ پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ افغانستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ نکالا جائے