پی ایس ایل فور: پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز ملک میں کھیلے جائیں گے، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ ٹکٹس ملک بھر کے ٹی سی ایس سینٹرز سے خریدے جاسکیں گے، ٹکٹوں کی فروخت سینٹرز پر صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ کراچی میں سب سے زیادہ 27سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے لیے 12سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔ گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے2،2 سینٹرز پر ٹکٹ فروخت ہوں گے، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں ایک،ایک سینٹر پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔