مودی ووٹوں کیلئے کشمیر میں ایڈونچر کروا سکتے ہیں: لارڈ قربان
برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ مارک فیلڈ کو یہ بھی بتایا تھا کہ بھارت کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کیلئے جواز پیدا کرے گا۔ ان کے مطابق ملاقات میں بتایا کہ بھارتی حکومت ووٹ حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرواسکتی ہے، برطانوی وزیر کو پلوامہ حملے سے قبل مودی کے عزائم سے آگاہ کر دیا تھا۔