ڈونلڈٹرمپ نے چینی مصنوعات پرمحصولات میں اضافہ موخرکردیا
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیشرفت کے تناظرمیں چینی مصنوعات پرمحصولات میں اضافہ موخرکردیاہے جو آئندہ جمعہ کے روز سے نافذکیاجاناتھا۔ صدرٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ حقوقِ دانش ملکیت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، زراعت، خدمات اور کرنسی سمیت متعددشعبوں میں پیشرفت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرپیشرفت کاعمل جاری رہاتو وہ اورچین کے صدرشی جن پنگ ایک معاہدہ کریں گے