حمزہ شہبازلندن سے وطن واپس پہنچ گئے
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز آج صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکے خلاف مختلف مقدمات میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں، لاہورہائی کورٹ کے حکم پرحمزہ شہبازکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے، انہیں 10 دن بیرون ملک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔