کراچی کے علاقے جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ہلاکتوں کا خدشہ
کراچی: ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے کئی افراد کے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عمارت گرنے کے بعد اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کار اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔ جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ملبے سے 3 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جب کہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں 4 فیملیز رہائش پذیر تھیں اور ملبے تلے 12 افراد کے دبنے کا خدشہ ہے۔